41

بابوسر ٹاپ کے قریب مسافر گاڑی کھائی میں جا گری

مانسہرہ (نامہ نگار)مانسہرہ بابوسر ٹاپ کے قریب گیٹی داس کے مقام پر مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں8افراد جاں بحق جبکہ9افراد شدید زخمی ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق ڈی ایس پی بالا کوٹ سعید جدون نے بتایا کہ ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی ناران سے بابو سر ٹاپ جارہی تھی کہ چڑھائی پر ہیٹ اپ ہونے کی وجہ سے روک دی گئی، گاڑی کے پچھلے ٹائر کے ساتھ پتھر رکھ دیا گیا تاہم گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں