31

باجوڑ دھماکہ ‘ مزید زخمی جاں بحق ‘ اموات کی تعداد 46سے متجاوز

باجوڑ (نامہ نگار)باجوڑ خودکش دھماکے کے مزید3زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد46ہوگئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے دھماکے کے مزید تین زخمیوں کے دم توڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 90 سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 38 میتیں شناخت کے بعد ورثا اپنے ساتھ لے گئے جب کہ 8 لاشیں ناقابل شناخت ہونے کے باعث اسپتال میں رکھی ہیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں باجوڑ دھماکے کے 16 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے بیشترکی حالت تسلی بخش ہے اور ایک زخمی آئی سی یو میں ہے۔ علاہ ازیں باجوڑ خودکش دھماکہ میں حملہ آور ن اور اس کے ہینڈلرز نے جمعیت کے کارکنوں کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کا مکمل انتظام کیا۔ یہ بات بم ڈسپوزل یونٹ کی تحقیقات میں سامنے آئی ہے۔ باجوڑ دھماکے سے متعلق بی ڈی یو کی تحقیقات مکمل ہو گئیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دھماکا خودکش تھا، بی ڈی یو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 12 کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا۔جائے وقوعہ سے بال بئیرنگ برآمد ہوئے ہیں۔دھماکا میں ہائی ایکسپلوسیو استعمال کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں