باجے فروخت کرنیوالے درجنوں افراد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یوم آزادی کے موقع پر ضلعی پولیس نے باجے فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ ون ویلنگ’ شاہراہوں اور پارکوں میں ہلڑبازی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کیلئے اڑھائی ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکاروں کی ڈیوٹیاں سونپ دی گئیں۔ جبکہ تھانوں کی موبائل گشت’ ایلیٹ کمانڈوز اور خصوصی سکواڈ شہر بھر میں گشت کرینگے۔ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنیوالوں کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر شہر بھر میں باجے فروخت کرنے اور شوروغل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کر کے سینکڑوں کی تعداد میں باجے قبضہ میں لے لئے گئے جبکہ جشن آزادی کے موقع پر ہلڑبازی’ ون ویلنگ’ ہوائی فائرنگ’ آتش بازی اور شوروغل کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ فیصل آباد میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے اڑھائی ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوانوں کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئیں۔ ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں 136 خصوصی پکٹس لگائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں