بادل پھٹنے ،سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار دکھ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوسابق ممبرقومی اسمبلی چودھری محمداعجازورک ایڈووکیٹ نے بادل پھٹنے اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کے شہر بونیر میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے بریفنگ لی اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں