بارسلونا نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو4-0گول سے ہرا دیا

میڈرڈ(سپورٹس نیوز) بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کو 2کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کے فیران ٹوریس نے دو جبکہ رابرٹ لیوینڈوسکی اور لامین یمل نے میچ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔جولین الواریز اورالیگزینڈر سورلوتھ نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی جانب سے ایک ایک گول کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 19 ویں فتح ہے ۔ اس کامیابی کے بعد بارسلونا کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے ۔سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ ریاض ایئر میٹرو پولیٹانو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کو 4-2گول سے ہرا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں