بارسلونا کی ٹیم سپینش لیگ لالیگاپوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست

میڈرڈ(سپورٹس نیوز) سپینش فٹ بال لیگ لالیگا پوائنٹس ٹیبل پربارسلونا کی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، ریال میڈرڈ کی ٹیم دوسرے جبکہ ایٹلیٹیکو میڈرڈکی ٹیم تیسرے نمبرپر چلی گئی ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے 94 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ اس ایونٹ کو لالیگا ای اے سپورٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ سپینش فٹ بال لیگ لالیگاکا 94 ویں سیزن کا آغاز 15 اگست 2024 کو ہوا اور 25 مئی 2025 کو اختتام پذیر ہوگا۔ ریال میڈرڈ دفاعی چیمپئن ہے، جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا 36 واں ٹائٹل جیتا تھا۔اب تک کھیلے گئے لیگ میچز کے بعد بارسلونا کی ٹیم 21 میچز جیت کر 67 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں