بارش،اسرائیلی بمباری ‘بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں بارش سے صورتحال پھر خراب ہوگئی،بے گھر افراد کے خیمے بھیگ گئے،فلسطینی بے بس اور لاچار ہیں متاثرین نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کردی۔ صیہونی دہشتگردی بھی جاری ہے،اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ غزہ سٹی اور خان یونس پر بمباری کی ۔ پناہ گزین کیمپوں پرجنگی کشتیوں سے گولے داغ دیئے۔ 48گھنٹے کے دوران مزید چار افراد جام شہادت نوش کر گئے’ مختلف علاقوں سے پچیس لاشیں بھی مل گئیں،شہداء کی مجموعی تعداد 71ہزار 266ہوگئی۔ قابض فوج کے مغربی کنارے میں گھر گھر چھاپے بھی جاری ہیں ۔ کارروائیوں کے دوران چھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں