بارشوں،سیلاب کے باعث کپڑے کا کاروبار جمود کا شکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال فیصل آباد میں کپڑے کی ہول سیل مارکیٹوں میں ہوکا عالم ہے،غیر یقینی موسم سے کاروبار میں 30سے 35فیصد کی کمی نے تاجروں کو پریشان کر دیا۔ پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید بارشیں اور سیلاب کے باعث کپڑے کی خریداری میں 35فیصد تک کمی آ گئی، کپڑے کی طلب کم ہونے سے پاور لومز سیکٹر بھی متاثر ہو رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ہمارا 30فیصد سے زیادہ کاروبار متاثر ہے کیونکہ خیبرپختونخوا، کشمیر سے لوگ نہیں آ رہے، بیشترعلاقوں میں پانی سے شاہرائیں متاثر ہونے سے تاجروں کی آمد محدود ہو گئی، تاجر جس کے باعث پریشان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں