48

بارشوں سے پاک نیوزی لینڈ T-20میچز متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور (سپورٹس نیوز)بارشوں سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں رواں ہفتے بھی بارشیں متوقع ہیں۔بارش کی پیشگوئی کے باعث پاکستان کا کل شیڈول پریکٹس سیشن بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں کے روز بھی بارش کی پیشگوئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان18’20اور21اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں