ماموں کانجن (نامہ نگار)بارشوں سے گندم کی تیار فصل متاثر ہونے کا خد شہ پیدا ہو گیا کاشتکا ر پر یشانی میں مبتلا ہوگئے ۔ ملک بھر کی طرح ماموں کانجن میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے کاشتکا ر پر یشانی میں متبلا ہو گئے ہیں ۔ماموں کانجن کے کئی گردونواح علاقوں میں متعدد فصلیں زمین پر گر کر نیچے لگ گئی جس سے کاشتکار شدید پریشانی میں مبتلا ۔کسانوں کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی۔مہنگی کھاد اور بیج خرید کر گندم کی فصل کاشت کی ۔گندم کی فصل تیار فصل کو بارش نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے، اور اگر فوری طور پر فصلوں کے نقصان کا جائزہ نہ لیا گیا تو انہیں مالی طور پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔دریں اثنا ئ۔ کمالیہ(نامہ نگار) زرعی ماہرین نے حالیہ بارشوں کو گندم کی تیار فصل کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے ۔ محکمہ زراعت کے ذرائع کے مطابق تیز بارش اور ممکنہ ژالہ باری گندم کی پیداوار کو متاثر کر سکتی ہے ، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں فصل کٹائی کے قریب ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بارش کا سلسلہ مزید جاری رہا تو نہ صرف فصل کے دانے متاثر ہوں گے بلکہ کسانوں کو مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ حد تک فصل کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ نکاسی آب، بجلی کی بحالی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اور موثراقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے ۔




