35

بارشوں سے 23ارب کی گندم تباہ

لاہور ‘کراچی (نمائندگان) پنجاب ایگریکلچر حکام نے کہا ہے کہ اندازے کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ شدید بارش اور ژالہ باری سے5سے6فیصد گندم کی فصل نقصان ہوئی ہے ، جس کی مالیت23اربروپے ہے۔ کئی اضلاع میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بارش اور ژالہ باری ہوتی رہی ہے، جس کے نتیجے میں پودے جڑ سے اکھڑ گئے اور تقریبا 50 فیصد کھڑی فصلیں بیٹھ گئیں جبکہ کسانوں نے اندازہ لگایا کہ ہے بیٹھ جانے والی فصل 70 فیصد تک ہے۔ایگریکلچر کے محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق 30 مارچ 2023 تک ہونے والی بارشوں میں ایک کروڑ 60 لاکھ 14 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی گندم میں سے 8 لاکھ ایکڑ پر جزوی نقصان ہوا ہے اور 30 ہزار ایکڑ پر مکمل پر تباہی ہوئی ہے۔ علاوہ ا زیں اندرون سندھ کے سیلاب متاثرین کیلیے خریدے گئے25ارب روپے کے سامان کی آڈٹ رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی۔ مٹیاری سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان نے25ارب روپے کی آڈٹ رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی یہ رپورٹ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر جمع کی گئی۔ آڈٹ رپورٹ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرین کے نام پر مہنگے داموں میں راشن بیگ اور دیگر سامان خریدا گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پہلے راشن بیگ 9 ہزار کے حساب سے خریدا گیا بعد میں وہی 3900 اور 3600 میں خریدے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مچھردانیاں، ٹینٹ اور واٹر پمپ مشینیں بھی مہنگے داموں میں خریدے گئے۔ پانی نکالنے کیلیے اتنی مشینیں اضلاع میں نہیں بھیجیں جتنا بل بنایا گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق کم ریٹ دینے والی کمپنیوں کو آڈر دینے کے بجائے مہنگے داموں میں خریداری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں