38

بارشوں میں بند کی گئی شالیمار ایکسپریس 8ماہ بعد بحال

کراچی (بیوروچیف)پاکستان ریلوے نے گزشتہ بارشوں اور سیلاب کے بعد27اگست 2022 ء کو بند کی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 8 مہینے تین دن کے بعد آج سے دوبارہ بحال کر دیاکراچی سے ٹرین کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی اطہر ریاض نے آج کراچی کینٹ سے کیا۔یہ ٹرین19کوچز پر مشتمل ہے، جس میں2اے سی بزنس’1اے سی پارلر’2اے سی اسٹینڈرڈ اور12اکانومی کلاس کے ساتھ1بریک وین’1پاور وین اور1 ریستوران کوچ بھی موجود ہے۔ٹرین میں 1198 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس کے کراچی سے لاہور تک 10 اسٹاپ ہیں۔ٹرین کراچی کینٹ سے روزانہ صبح 6 بجے روانہ ہونے کے بعد حیدر آباد، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، خان پور، بہاول پور، ملتان، ساہیوال، رائے ونڈ سے ہوتے ہوئے اسی تاریخ رات 11 بج کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی، سفر کا ٹوٹل دورانیہ 17 گھنٹے 45 منٹ ہے۔یہ ٹرین اپنے مقررہ راستے فیصل آباد کی بجائے اب براستہ ملتان، ساہیوال جایا کرے گی۔خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر برائے ریلوے و شہری ہوا بازی کی خصوصی ہدایات پر اس ٹرین کے تمام کلاسز میں یکم مئی 2023 سے 15 مئی 2023 تک 20 فیصد رعایت اور 16 مئی 2023 سے 31 مئی 2023 تک 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔آج کی ٹرین 27 اپ شالیمار ایکسپریس میں کراچی سے 907 مسافر سفر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں