29

بارشوں کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 116 میاں ریاض الحق نے حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ، انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات آزمائش کا وقت ہوتی ہیں اور پوری قوم کو متحد ہو کر ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا متعلقہ ادارے کہ متاثر علاقوں میں رہیسکیو اور ریلیف کا عمل فوری اور موثر بنایا جائے تا کہ مزید جانی نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل معاونت کریں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں