بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج رات ملک میں داخل کر 16مارچ تک رہے گا، جبکہ 12مارچ سے اس کی شدت میں اضافہ ہو گا۔اس دوران اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 14 اور 15 مارچ کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں