بارش سے موسم خوشگوار،پانی جمع،بجلی بند ہونے سے مشکلات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد اور گردونواح میں آج پھر بارش’ متعدد علاقوں کی بجلی بند’ شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی نے جل تھل کر دیا، واسا کا عملہ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے سرگرم۔ آج صبح فیصل آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا’ فیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جسکی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی بندش سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل آباد میں گزشتہ دنوں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث شہر کے اکثر پارکوں اور گلی محلوں میں بارشی پانی کو نکالا نہ جا سکا تھا کہ بارش کا دوبارہ سلسلہ شروع ہو گیا۔ محکمہ واسا کا عملہ اہم شاہراہوں اور چوراہوں سے بارشی پانی نہ نکال سکا تھا جبکہ نشیبی علاقوں کے گلی’ محلوں اور پارکوں میں جگہ جگہ بارشی پانی جمع ہو گیا، جسکی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے مون سون سیزن شروع ہونے پر تمام آپریشنز سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے فیلڈ سٹاف کو متحرک رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ مون سون سیزن کے اختتام تک آپریشنز سٹاف کی چھٹیوں پر پابندی کر کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں