بارش سے موسم خوشگوار

فیصل آ باد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔ پتوکی، اوکاڑہ، چشتیاں، چیچہ وطنی اور بہاولنگر میں بادل برس پڑے، پتوکی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، دریا خان اور گردونواح میں ریت کا طوفان آنے سے درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے۔آج پھرگرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں