بارش کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر د ی محکمہ موسمیات کیمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،جبکہ رات آندھی کیساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ہے،اس کے علاوہ مری،گلیات،اٹک اورچکوال میں بارش ہو سکتی ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ تلہ گنگ، جہلم، راولپنڈی میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ،رات کیاوقات میں چترال، دیر،سوات،مالاکنڈ میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے، مانسہرہ، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہرکیاگیاہے۔سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں