بارش کے باعث پاکستان و سری لنکا مشترکہ فاتح قرار

کولمبو (سپورٹس نیوز)ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) کی انڈر12 ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا ایونٹ کے مشترکہ فاتح قرار دے دیے گئے۔کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کو 1ـ0 کی برتری حاصل تھی لیکن بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔پہلے سنگل میں پاکستان کے راشد علی نے ویویٹا جیلن مینڈس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں