28

بارش کے باعث 100فٹ لمبی 11فٹ اونچی دیوار گر گئی ‘ 12مزدور جاں بحق

اسلام آباد(بیوروچیف) پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب شدید بارش کے باعث دیوار گر گئی’12 افراد دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو1122کے مطابق فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوع پر پہنچا دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے12افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گرنے والی دیوار100 فٹ لمبی اور11فٹ بلند تھی۔پولیس نے بتایا ہے کہ مزید افراد کی تلاش کے لیے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرنے والی دیوار تقریبا 100 فٹ لمبی اور 11 فٹ اونچی تھی، جس کی آڑ میں پل کی تعمیر کے لیے موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا۔دوسری جانب اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے علاقے محمدی ٹاون میں دیوار گرنے کے ایک اور واقعے میں 11 سال کی بچی جاں بحق ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں