بارش کے دوران بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ امین آباد میں بارش کے دوران بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جا ںبحق ہو گیا، ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران سمن آباد کے علاقہ امین آباد کا رہائشی23سالہ زبیر گلی میں گزر تے ہوئے بجلی کے پول کو چھوا تو بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آنے سے زور دار بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا جس پرریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچی تو وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ جس پر ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں