بارش کے دوران ٹریفک روانی برقرارکھنے کیلئےCTOخود میدان میں آگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے سی ٹی او فرحان اسلم خود میدان میں آ گئے اور مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کے بہائو کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کو ہدایات جاری کرتے رہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شام ہونے والی مون سون کی بارش کے دوران شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام رہا اور مختلف چوراہوں کے اشارے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک کے جام ہونے کی اطلاع پر بارش کے دوران بھی خود میدان میں آ گئے تو ٹریفک وارڈنز بھی متحرک ہو گئے۔ تاہم انہوں نے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کو ہدایات جاری کرتے رہے۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، اگر کسی نے ٹریفک قوانین کی وائلیشن کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں