57

بارودی سرنگ کیساتھ گاڑی ٹکرانے سے 2فوجی جوان شہید

پشاور(نامہ نگار)خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید، فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دوکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے نصب کیے گئے دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی، دھماکے میں سپاہی بنارس خان اور عبدالکریم نے جام شہادت نوش کیا، متاثرہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ادھر خیبرپختونخوا کے علاقے تیرہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں