بار الیکشن میں راجپوت برادری کے امیدوار زیادہ

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)10جنوری کوہونے والے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آبادکے سالانہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں میں راجپوت برادری کے امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ان میں صدر کے امیدوار رانا اخلاق احمد ایڈووکیٹ اور سیکرٹری کے امیدوار رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ کو سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں کیمپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ راجپوت برادری کے دیگر امیدواروںمیں صدر کے امیدوار رانا آصف نوید ایڈووکیٹ’نائب صدر کے امیدوار رانا راشد علی خاں ایڈووکیٹ’ رانا محمد اظہر ایڈووکیٹ نمایاں ہیں۔اگر صدر’سیکرٹری اور نائب صدر کی تینوں اہم سیٹوں پر راجپوت برادری کے امیدوار کامیاب ہو گئے تو یہ بھی ایک تاریخی موقع ہو گا۔کیونکہ قبل ازیں صدر اور سیکرٹری کی سیٹوں پر مختلف برادریوں کے امیدوار ہی کامیاب ہوتے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں