31

بار کے نو منتخب صدر کی جیت کا جشن منانے اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں پر مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد پولیس نے ڈائیوو روڈ پر عبداﷲ پیلس میں ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر رانا شاہد منیر منج ایڈووکیٹ کی جیت کی خوشی میں جشن مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے وکلاء سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ قانونی کارروائی کرنے والے سب انسپکٹر عمر سرفراز نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز نومنتخب صدر بار کی جیت کی خوشی میں وکلاء اور اس کے سپورٹرز عبداﷲ پیلس میں دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں پر پہنچنے والے وکلاء اور دیگر سپورٹرز نے جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا دیا اور پولیس موقع پر پہنچی تو ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں