بازار میں قائم سائیکل سٹینڈ کیخلاف گوجرہ کے دکاندار دسراپا احتجاج

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ کے معروف کاروباری مرکز تھانہ بازار کے وسط میں انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے گئے سائیکل سٹینڈکی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوگئے ۔بازار سے گزر نا محال ہو چکاہے۔جس کے خلاف دکاندار سراپا احتجاج بن گئے۔شدید نعرہ بازی کی گئی، تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ کی طرف سے چند ماہ قبل معروف تجارتی مرکزتھانہ بازار کے درمیان میںروڈ پر پارکنگ بنا کر کار نر پر سنگل لگائے گئے ہیں جسکے خلاف دکاندارسراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ٹریڈرز یونین ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی و جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر محمد ناصر چوہدری سمیت دیگر دکانداران نے احتجا ج کرتے ہو ئے کہاکہ گوجرہ میں انتظامیہ کی جانب سے غنڈہ گردی کی جارہی ہے۔انتظامیہ نے ناقص حکمت عملی اپناتے ہو ئے ان کے بازار کو پارکنگ میں تبدیل کر دیاہے جس سے ان کے روزگار بند ہو چکے ہیںاور بازارسے خصوصا خواتین کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو چکاہے۔ ڈاکٹرمحمد ناصرچوہدری نے کہاکہ اگر انتظامیہ نے ان کے بازارسے پارکنگ سٹینڈ ختم نہ کیااور کارنر سے لگائے گئے سنگل نہ ہٹائے گئے تو وہ شٹر ڈائون کر نے پر مجبورہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں