19

باسکٹ بال ٹورنامنٹ،اسلام آباد واپڈا،ائیرفورس فتحیاب

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں اسلام آباد، پاکستان واپڈا اور ائیر فورس نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر کامیابیاں حاصل کرلی۔ چھ روزہ ایونٹ کے دوسرے روز کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد یعقوب مہمان خصوصی تھے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز اسلام آباد نیاپنے شاندار کھیل کی بدولت پولیس کو 62کے مقابلے میں 87پوائنٹس سے شکست دی۔ اسلام آباد کی طرف سے جبران آصف نے 26، علی کاظمی نے 15، مومن جاوید نے 14پوائنٹس سکور کئے جبکہ پولیس کی طرف سے علی رضا 34پوائنٹس بنا کر نمایاں رہے۔ دوسرے میچ میں واپڈا نے زین الحسن کے 22 اور عالی جاہ کے 20پوائنٹس کی بدولت بلوچستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد39کے مقابلے میں 108پوائنٹس سے شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں