باطل کے سامنے ڈٹ جاناہی حسینیت ہے،محمد امین بٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے’اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد’ حضرت امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم اپنی زندگیاں بہتر بنا سکتے ہیں’ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے باواچک میں ہاشمی برادران کے زیر اہتمام باوا چک میں مجلس عزا حضرت عباس علمدارعلیہ السلام کے شرکاء سے کیا’ مجلس عزاء میں یاسرعلی ہاشمی’ مرزا عبدالرحمان’ سابق چیئرمین محمد رمضان بائو جٹ’ شبیرحسین ہاشمی’ شاہد اقبال ہاشمی’ صغیرحسین ہاشمی’ بابرعلی ہاشمی’ صفدرعلی ہاشمی’ چوہدری طالب پٹواری’ صداقت علی ہاشمی’ رفاقت علی ہاشمی کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی’ انہوں نے کہا کہ افکارحسینیت قیامت تک طالبان حق کیلئے مینار نور ہے ‘ پیغام حسین کو آج بھی قلبی و عملی طور پر اپنایا جائے تو ظلم ختم ہو سکتا ہے،شہدائے کربلا کا ذکر یزیدیت کیخلاف صدائے احتجاج ہے،یزیدیت پر لعنت بے شمار کی یلغار روز محشر کی صبح تک ہوتی رہے گی’ واقعہ کربلا ہمیں متحد ہونے کا درس دیتا ہے اور باطل کے سانے پوری قوت سے ڈٹ جانا چاہئے ‘ مجلس کے روح رواں یاسرعلی ہاشمی نے مجلس عزاء میں آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی مجالس میں شرکت کر کے ہم کسی پر احسان نہیں کرتے بلکہ حضرت امام حسین علیہ السلام سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں’ حسینیت آج بھی زندہ ہے اور یذیدیت مردہ باد ہے’ ہم حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے سرقلم کروالیا مگر یذید کی بیعت نہ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں