بالی ووڈ باکس آفس کے 90فیصد نمبر جعلی ہیں’ دیویا کھوسلہ

ممبئی (شوبز نیوز) اداکارہ و فلمساز دیویا کھوسلہ نے دعوی کیا ہے کہ بالی ووڈ باکس آفس کے تقریبا 90فیصد نمبر حقیقی نہیں ،کارپوریٹ بکنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کی جاتی ہے۔سوشل میڈیا سیشن میں مداحوں سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میرا مقصد کبھی بھی کسی کا باس بننا نہیں تھا لیکن میں انڈسٹری کے غیر اخلاقی طریقوں کے بارے میں بات کرنے پر مجبور تھی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے خود ذاتی طور پر بدعنوانی کا مشاہدہ کیا ہے، یہاں کارپوریٹ بکنگز کروائی جاتی ہیں، ایوارڈز خریدے جاتے ہیں اور اس کی وجہ طاقت اور پیسہ ہے، اس صورتحال میں ان لوگوں کا کیا ہوگا جن کے پاس ان میں سے کچھ بھی نہیں ہی انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ہیرا پھیری فلم انڈسٹری میں موجود حقیقی ٹیلنٹ اور محنت کو نقصان پہنچاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں