2

بالی ووڈ سٹار بھی ماہرہ خان کی دلکشی کی تعریف کرنے پر مجبور

لاہور (شوبز نیوز) بالی ووڈ سٹارز بھی اداکارہ ماہرہ خان کی دلکشی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس نے پاکستانی سٹارز کے ساتھ ساتھ بھارتی سٹارز کو بھی متوجہ کرلیا۔ماہرہ خان کی شیئر کردہ تازہ ترین تصاویر میں اداکارہ اولڈ فیشن کلاسیک ڈیزائن کی گولڈ جیولری میں ماضی کی ہیروئز کی یادیں تازہ کرتی نظر آئیں۔ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر پر ان کے فینز اور دوستوں نے انکے دلکش لک کی کھل کر تعریف کی لیکن زیادہ توجہ کا مرکز بھارتی ستارے بن گئے۔ماہرہ خان کے حسن کی تعریف کرنے والوں میں ملائکہ اروڑا بھی شامل ہیں جنہوں نے کمنٹ کیا کہ تم حسینہ جبکہ شہناز گل بھی کمنٹ سیکشن میں نظر آئیں جنہوں نے خوبصورت لکھا۔بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے کی والدہ بھاونا پانڈے کا کمنٹ بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا جنہوں نے اسٹننرلکھ کر ماہرہ کے حسن کی تعریف کی۔پاکستانی اداکارہ مایا علی نے کمنٹ سیکشن کا رخ کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی آپ سے زیادہ بہتر ہو ہی نہیں سکتا، خوبصورت ہمیشہ سے ہمیشہ تک۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں