بالی ووڈ فنکارہ ہما نشی کھرانا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں۔ 10کروڑ بھتہ طلب

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ ہمانشی کھرانا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، لارنس بشنوئی گینگ نے ان سے 10 کروڑ روپے بھتہ مانگ لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مبینہ دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد پولیس نے اداکارہ کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ اداکارہ نے اپنی شکای میں مقف اختیار کیا کہ انہیں جمعہ سے جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مبنی ای میلز موصول ہو رہی تھیں۔ ای میل بھیجنے والے نے خود کو ذیشان اختر ظاہر کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے کا مطالبہ دہرایا اور ای میلز کے ساتھ آڈیو پیغامات بھی منسلک کیے۔موہالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز کال چندی گڑھ سے کی گئی اور اس کا تعلق بیرونِ ملک سے سرگرم گینگ نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ذیشان اختر اس سے قبل بابا صدیق کے قتل کیس میں بھی مرکزی ملزم رہ چکا ہے اور اس کا نام متعدد ہائی پروفائل جرائم سے منسلک کیا جاتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں