بالی ووڈ میں فلموں کے سیکوئل بنانے کا رجحان

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے 2001 میں ریلیز ہونے والی اپنی مشہور زمانہ فلم نائیک کے حقوق خرید لیے ہیں۔انڈین میڈیا کے مطابق بالی وڈ میں آج کل فلموں کے بجائے سیکوئل بنانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، ہر دوسرا فلمساز یا تو دو حصوں پر مبنی فلمیں بنانے کی طرف مائل ہے یا پھر ہٹ فلموں کو فرنچائز میں تبدیل کر رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اب انیل کپور بھی اسی فہرست میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔انیل کپور نے فلم نائیک کے حقوق خرید لیے ہیں تاکہ اس کے ممکنہ سیکوئل کی راہ ہموار کی جا سکے۔ فلم ریلیز کے وقت سینما گھروں میں تو اچھا بزنس نہیں کیا تھا مگر وقت گزرنے کے ساتھ اسے ایک شاہکار تسلیم کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق انیل کپور فلم نائیک کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل اس فلم کے حقوق صنم تیری قسم کے پروڈیوسر کے پاس تھے جو اب اداکار نے حاصل کر لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں