1

بانی پی ٹی آئی احتجاج سے رہا نہیں ہوں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ 8فروری کو کچھ نہیں ہوگا پی ٹی آئی کے ارکان ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہیں ان کے بانی احتجاج سے رہا نہیں ہوں گے۔ان کاکہناتھاکہ وزیر اعلی کے پی کی پشاورسے ڈی چوک اسلام آباد آنے کی خواہش پوری نہیں ہوگی وہ اپنے صوبے میں ہڑتال کے نام پر کاروباربند کروانے کی بجائے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کا مقابلہ کریں- انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے لیے متحرک ہے جبکہ پی ٹی آئی ٹولہ حسب روایت معشیت کو غیر مستحکم کرناچایتی ہے مسلم لیگ ن نے نہ صرف پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایابلکہ عوام کو مشکلات سے بھی نکالاہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جس طرح 2برسوں میں جوعملی اقدامات کیے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی-میاں نوازشریف کے ویژن کے مطابق پنجاب میں ترقیاتی منصوبے اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں نگہبان پیکج کے تحت غریب عوام کوراشن اور عیدی گھروں کی دہلیزپر فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں