بانی پی ٹی آئی اس وقت مکافات عمل کا شکار ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی صدرایم ایس ایف فیصل آبادہاشم توصیف خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت مکافات عمل کا شکارہیں ۔موصوف نے اپنے دوراقتدارمیں سیاسی مخالفین پردرجنوں جھوٹے اورمن گھڑت مقدمات بناکرانتقام کوپروان چڑھایاجس کے باعث سیا ست میں تشددکاعنصرشامل ہوا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آج معصوم بننے کی جواداکاری کررہے ہیں نوجوان نسل اس کی جان چکی ہے اب مزیدوہ بہکائوے میں نہیں آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں ہونہاراسکالرشپ پروگرام دیکرنوجوان نسل کادیرینہ خواب پورا کر دیا ہے جس کاوہ شدت سے انتظارکررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں