بانی پی ٹی آئی او بشریٰ بی بی کیخلاف190ملین ہاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر

اسلام آباد (بیوروچیف)190ملین پائونڈ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار مخر ہو گیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈکا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنانا تھا’جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ میں صبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت میں موجود ہوں، بانی پی ٹی آئی کو دو بار پیغام بھیجا لیکن وہ نہیں آئے اور نا ہی بشری بی بی یا ان کے وکلا کی طرف سے کوئی پیش ہوا۔عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ جب تک میری فیملی یا وکلا میں سے کوئی نہیں آجاتا تو میں کمرہ عدالت میں نہیں آں گا۔جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا میں دو گھنٹے سے کمرہ عدالت میں انتظار کر رہا ہوں لیکن کوئی نہیں آیا، فیصلہ سنانے کے لیے ملزمان کو ایک اور موقع دے رہا ہوں، اب کیس کا فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔خیال رہے کہ 190 ملین پائونڈریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر فیصلہ سنانے کے لیے تیسری تاریخ 13 جنوری کی دی تھی۔190 ملین پائونڈریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔190 ملین پائونڈریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلی کے پی پرویز خٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیانات ریکارڈ کروائے، 190 ملین پائونڈریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں