بانی پی ٹی آئی پاکستان کیساتھ نہیں کھڑے، خواجہ آصف

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں بانی پی ٹی آئی نے مذمت کیوں نہیں کی؟ وہ خاموش کیوں ہیں؟ وہ کہاں کھڑے ہیں اپنی شناخت کروائیں۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں وزیردفاع خواجہ آصف نے صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی اور جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملہ کی بھرپور مذمت کی جبکہ پی ٹی آئی اور عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ عمران خان نے حالیہ ہونے والے دہشتگری کے واقعات کی مذمت نہیں کی، دنیا کی ہز چیزپر، اپنے مفادات پر وہ بیان دیتے ہیں ، یہ قومی مسئلہ ہے جس پر ان کا کوئی بیان نہیں آیا، وہ اس مسئلے کے اوپر کہاں کھڑے ہیں؟ واضح کہوں گا کہ وہ دہشتگری کے مسئلے کے اوپر دونوں صوبوں میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھڑے۔خواجہ آصف نے کہا وہ خاموش کیوں ہیں، بولیں اور اپنی شناخت کرائیں وہ کہاں کھڑے ہیں، سکیورٹی کونسل نے اس حملے کی مذمت کی، وہ تو پاکستان کے وزیراعظم رہے ہیں مگر اس مسئلے پر خاموش ہیں۔وزیردفاع نے کہا کہ ایسا کوئی قیدی نہیں دیکھا جو پریس کانفرنس کرتا ہے، خط بھی لکھتا ہے، اخباروں میں آرٹیکل بھی لکھتا ہے، ہرچیز پر وہ اظہار کرتے ہیں اس مسئلے پر وہ کیوں نہیں بول سکتے، لگتا ہے ان کے مفادات ہیں ان لوگوں سے اور چاہتے ہیں کہ پاکستان میں انتشار ہی رہے۔خواجہ آصف نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جتنے بھی سوشل میڈیا اکاونٹس ہیں انہوں نے دہشتگروں کی حمایت کا عندیہ دیا ہے، پاکستانی ریاست، سکیورٹی محافظوں اور جو لوگ اس دہشتگردی میں شہید ہوئے ہیں ان سے یکجہتی کا اظہار نہیں کیا، ملک میں اس وقت جو خون ریزی ہورہی ہے اس پر پاکستان کا سابق وزیراعظم اپنے مفادات کی خاطر خاموش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں