بانی پی ٹی آئی کرپشن کے مجرم ثابت ہوچکے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی صدرایم ایس ایف ہاشم توصیف خان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے میں ثابت ہوا کہ چور چور کے نعرے لگانے والا خود ڈاکے میں ملوث نکلا لیکن پی ٹی آئی کا سیاست کے لئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے، لیگی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ، عدالت کا فیصلہ مکافات عمل ہے۔انہوںنے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے کیا ہے (ن) لیگ نے نہیں، بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں، دوسروں کے لئے گڑھا کھودنے والاخود اس میں گر گیا۔بانی پی ٹی آئی کرپشن کے مجرم ثابت ہوئے چکے ہیں، کیا مسجد اور خیراتی ادارہ بنانے سے رشوت کا پیسہ حلال ہوجاتا ہے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں