2

بانی پی ٹی آئی کو امریکہ رہا نہیں کروا سکتا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پی پی 112سے سابق ٹکٹ ہولڈر اسراراحمدمنے خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو امریکہ رہانہیں کروا سکتا انہیں اپنے کئے کی سزابھگتنا ہو گی-انڈیاکے 5ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں دھماکے نہ کرنے پربھی امریکہ نے میاں نواز شریف کواربوں ڈالر کی پیشکش کی تھی مگر انہوں نے اپنی حکومت کی پرواہ کئے بغیر 6ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا وقار بلندکیاتھا-انہوں نے امریکی رچرڈگرینل کے بیان کی مزمت اور پاکستان کی خودمختاری میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو غلط فہمی ہیکہ امریکی حکام فون کریں گے تو سب کچھ ہوجائیگا-جوکچھ ہوگاوہ قانون واصول کے مطابق ہوگاامریکہ کی پالیسی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر نہیں چلتی ان کاکہناتھاکہ انسانی حقوق کے معاملے پر امریکی نمائندے بیانات دیتے رہتے ہیں بیانات سے کسی کی رہائی ممکن نہیں ماضی میں پاکستان نے عافیہ صدیقی کورہاکروانے کی کوشش کی تھی مگر امریکہ نے انکار کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں