بانی پی ٹی آئی کی اب کوئی پالیسی نہیں چلے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمااوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیہ سے سیاسی طورپر گمراہ ہونیوالے لوگ اب حکومتی کارکرردگی سے مطمئن ہوچکے ہیں لاہور اورہری پورمیں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست اورمسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی اس کا واضح ثبوت ہے-2برس میں وزیرا عظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جس طرح عوام کو مشکلات سے نکال کربنیادی سہولتیں فراہم کی ہیں اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کام کرنے والی جماعت ہے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اب کوئی پالیسی نہیں چلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں