بانی پی ٹی آئی کی ضمانت اپیلوں پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (بیوروچیف) سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت اپیلوں پر سماعت 12اگست تک ملتوی کردی گئی۔ وکیل صفائی سلمان صفدر کی درخواست پر سماعت ملتوی کی گئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے سماعت کیآغاز پر کہا کہ کیس میں التوا کی درخواست آئی ہوئی ہے ۔وکیل سلمان اکرم راجا نے جواب دیا سلمان صفدر بیرون ملک ہیں عمومی التوا لے رکھا ہے ۔ مناسب ہو گا اگلے ہفتے کی تاریخ دے دیں اور نوٹس بھی کر دیں۔عدالت نے اگلے ہفتے کی تاریخ دینے اور نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں