بانی پی ٹی آئی کی چوری عدالت میں ثابت ہوچکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)دوسروں کو صبح و شام چور چور کہنے والے کی چوری عدالت نے بمعہ اہل و عیال چوری پکڑ لی ہے یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری عدیل تاج نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کی بیوی بشری بی بی نے جو ٹرسٹ کے نام پر چوری کی وہ عدالت میں ثابت ہو چکی ہے ٹھوس شواہد کیبنا پر عدالت نے دونوں میاں بیوی کو چور قرار دیتے ہوئے انہیں جرمانے کے ساتھ سزا سنا دی ہے عمران جیسے لوگوں نے اب ٹرسٹ کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ شر وع کیا لوگوں سے ٹرسٹ کے نام پر پیسے لوٹے تھوڑ ی سی رقم دکھاوے کے ٹرسٹ پر لگا باقی اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں۔ قوم اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کی اہلیہ کے کرپشن کے قصوں کی حقیقت جان چکے ہیں ، عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بددیانت اور کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں