31

بانی پی ٹی آئی کےIMFکو خط لکھنے کی تصدیق ہو گئی

اسلام آباد (بیوروچیف)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ کو خط لکھے جانے کی تصدیق کر دی۔اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے اورخط چلا گیا ہو گا۔عمران خان نے کہاکہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا اس قرض سے غربت بڑھے گی جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا چلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں