اسلام آباد (بیوروچیف) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہونے پر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوںکی جانب سے احتجاج نہ ہونے پر پی ٹی آئی کی قیادت مایوس ہو گئی’ پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے کور کمیٹی میں عمران خان کی سزا پر احتجاج نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا گیا، عالیہ حمزہ نے کہا کہ بانی کو 14سال کی سزا ہوگئی کوئی احتجاج کیوں نہیں کیا؟ بتایا جائے فیصلہ چیلنج کب ہوگا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکا نے مذاکرات پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لینے پر زور دیا ہے اور ممبران نے کور کمیٹی اجلاس ہفتے میں ایک بار ضرور بلانے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں سلمان اکرم راجہ اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق نے القادر ٹرسٹ کیس پر بریفنگ دی۔
2