بانی PTIاپنے کردار کی وجہ سے قیدی ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکنِ پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کردارکی وجہ سے قید میں ہیں جبکہ ان کے اپنے ارکان بھی انہیں جیل میں ہی دیکھنا چاہتے ہیںـجو پارٹی خود انتشار کاشکار ہو وہ مزاکرات اور احتجاج کیا کریگی؟ سب ارکان مقتدر قوتوں کے ساتھ متحد ہوکرچل رہے ہیںـعوام اب حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں اس لئے باہرنہیں نکلیں گے۔ان کاکہناتھا کہ پونے چارسالہ اقتدارمیں پی ٹی آئی نے لوٹ ماراورمعاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام پرتوجہ دی ملک اورعوام کی بہتری کے لیے کوئی ایک بھی منصوبہ نہیں دیاجبکہ موجودہ حکومت نے ایک سال میں پاکستان اورعوام کومشکلات سے نکالنے میں کامیابی حاصل کیـانہوں نے کہا کہ چندماہ بعدملک مزید مستحکم اورعوام خوشحال ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں