بانی PTIسیاسی میدان سے آئوٹ ہوچکے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کردار سے باجما عت سیاسی میدان سے آئوٹ ہو چکے جبکہ مسلم لیگ ن اپنی کارکرردگی پرآ ئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی- سیکنڈقیادت کی ناکامی کے بعدبانی اپنے بیٹوں کے ذریعے انتشار چاہتے ہیں توقع ہے کہ جیل سے بچانے کے لیے بچوں کے ننھیال انہیں پاکستان نہیں بھجوائیں گے- ان کاکہناتھاکہ کوئی بھی سیاسی جماعت ملک میں سیاست کرسکتی ہے ریاست کے خلاف سازش نہیں کرسکتی اگربانی کے بیٹوں پاکستان آ مدکے بعدجلا گھیرا اور توڑ پھوڑکی گئی توقانون حرکت میں آ ئے گااوربانی کے بیٹے ان کے ساتھ جیل میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزاورپنجاب حکومت نے ڈیڑھ سال میں معشیت کو مستحکم اور مہنگائی پر کنٹرول کیاہے آ ج روزمرہ کی تمام اشیا غریب عوام کی پہنچ تک پہنچ گئی ہیں اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحرک ہو کر ہر سطح پرجوعملی اقدامات کیے ہیں ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی پی ٹی آئی کا کوئی ایک فرداپنے پونے چار سالہ اقتدارمیں ملک اور قوم کی بہتری کاکوئی منصوبہ ظاہر نہیں کرسکتا۔ بانی نے معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام پرتوجہ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں