بانی PTIعوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انصا ف یوتھ ونگ پاکستان شہبازامیرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے علاوہ کوئی سیاسی پارٹی عوام کے حقوق کے لئے جدو جہدنہیں کررہی ۔بانی پی ٹی آئی بھی عوام کے حقوق کے لئے آواز بلندکررہے ہیں۔،پاکستان معاشی ،اخلاقی اورسفارتی طورپردن بدن کمزورہورہاہے جس کے ذمہ دار نااہل حکمران ہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ بانی عمران خان نے عیدالفطرکے بعدنااہل اورقابض ٹولے کے خلاف ملک گیراحتجاجی تحریک شروع کرنے کاعندیہ دیکرطاقت ورحلقوںکوباورکرایاہے کہ وہ عوام کے حقوق کے لئے کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کریں گے ، عوام کو ان سے اپنا حق چھینا پڑے گا۔ اب قوم ان کی ڈنگ ٹپاو پالیسیوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ حکمران اتحادی جماعتیں ملک کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ آئین سے متصادم اقدامات اور ذاتی مفادات کی خاطر پارلیمنٹ کا استعمال قابل مذمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں