بانی PTIنے اپنے اقتدار میں معیشت کا بیڑہ غرق کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے بانی پی ٹی آئی عدلیہ کوخط لکھیں یا ڈونلڈ ٹرمپ سے رہائی کی توقع کریں فیصلے قانون کے مطابق ہوں گے آ ئینی نظام سے متعلق چیف جسٹس آئینی بینچ کے سربراہ کو لکھے گئے خط پر تبصر ہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 2017 میں واضح اکثریت رکھنے والی حکومت ختم کرنے سمیت بابا رحمتے اورعطابندیال نے جوکرداراداکیاوہ نظام عدل پر داغ نہیں؟-وہ فیصلے بانی کے مفادمیں تھے اس لیے وہ بہتر تھے؟-میاں نوازشریف سمیت مسلم لیگ ن کے درجنوں ارکان کے خلاف جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے مگر میاں نواز شریف نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تو وہ عزت کے ساتھ سرخرو ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ بانی ٹولے نے صرف نظام عدل کوداغدارنہیں کیابلکہ پونے چارسالہ اقتدارمیں معیشت کابیڑہ بھی غرق کیا۔ میاں نواز شریف نے توہمیشہ ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے عملی اقدامات کیے اب ان کی پالیسی اور ہدایت پر وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک سال میں مہنگائی کے جن کوبوتل میں بند کیا۔ مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر طلبا اور غریب عوام کے لیے جوریلیف اورسہولتیں فراہم کی ہیں وہ تاریخ کاحصہ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں