بانی PTIکبھی کرپٹ ٹولے سے ڈیل نہیں کرینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازامیرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کبھی بھی کرپٹ ٹولے سے ڈیل نہیں کریں گے ۔ڈیل کی افواہیں مخالفین اوران کے سہولت کارصرف اس لئے پھیلارہے ہیں کہ وہ عمران خان کو توڑنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان صرف اپنی قوم کیلئے من گھڑت مقدمات میں جیل کاٹ رہے ہیںورنہ وہ بھی آسانی کے ساتھ ملک سے فرارہوجاتے مگرانہوںنے میدان سے بھاگنے کی بجائے ظالم حکمرانوںکامقابلہ کرنے کوترجیح دی اورآج سرخروہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی رہائی اوران سے ملاقات کے لئے احتجاج ہماراجمہوری اورآئینی حق ہے ،چیف آرگنائزرپی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ اورکارکنوں کواحتجاج کرنے پرگرفتارکرناآمرانہ طرز عمل ہے جس کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کوآئین وقانون کے تحت چلانے میں ہی خیرخوائی ہے ۔نااہل حکمران اورسہولت کاروںکوہوش کے ناخن لینے چاہئیں ورنہ وقت کی ماریہ برداشت نہیں کرپائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں