بانی PTIکو جیل سے تحریک نہیں چلانے دینگے ‘ رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کو اڈیالہ جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے۔ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا موقف ہے کہ سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو 3بار بات چیت کی آفر کی جبکہ انہوں نے بجٹ کے دوران بھی مذاکرات کی پیشکش کی، جمہوریت مذاکرات سے ہی آگے چلتی ہے۔وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ 2018کے الیکشن میں ہماری 45سیٹیں چوری کی گئی تھیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں سنجیدہ مذاکرات ہوسکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے اگر غلطیاں دہراتے رہے تو ان کے ساتھ ایک اور 8فروری ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی دھمکیاں دیں گے تو مشکلات بڑھیں گی اور انہیں جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں