بانی PTIکی رہائی کیلئے عید کے بعد بھی کچھ نہیں ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے عید کے بعد بھی کچھ نہیں ہوگا انہیں قانون کاراستہ اختیار کرنا ہوگا سڑکوں پر تماشے لگانے سے قومی مجرم کی رہائی ممکن نہیں-پی ٹی آئی اورعوام سے مخلص ہے تو کے پی میں پنجاب حکومت کا مقابلہ کرے 14سال سے قائم حکومت نے عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پرکوئی کام نہیں کیا-مرکزمیں بھی پونے چار سال میں معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام پرتوجہ دی گئی-وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے دوسال میں تعمیروترقی اور عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی طور پر کام کرکے دکھایاہے-ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ کی وجہ سے ہواتاہم وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کفایت شعاری کاجوفیصلہ کیاہے اس سے اربوں روپے کی جوبچت ہوگی اس سے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے گا- پٹرول مہنگاہونے کی وجہ سے فطری طور پر مہنگائی ہوتی ہے جس کامیاں نواز شریف سمیت مسلم لیگ ن کو احساس ہے اس لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی کفایت شعاری میں وزیراعظم کی تقلید کی ہے رمضان پیکج کے تحت راشن اورنقدرقم فراہم کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان ترقی کے ٹریک پر اور عوام خوشحال ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں