بانی PTIکے احکامات نظر انداز

اسلام آباد (بیوروچیف)بانی پی ٹی آئی بے بس ، عمران خان کے احکامات پارٹی قیادت نے نظر انداز کردیے ، عمران خان کے کسی بھی حکم پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ پارٹی قیادت کی جانب سے تاحال 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی ،بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ تمام رابطہ منقطع ہونے والے ممبران پارلیمنٹ کو نکالنے کا حکم دیا تھا ،پارٹی نے حکم کے بعد سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا مگر فیصلہ نہیں کیا ،پارٹی قیادت نے دونوں کمیٹیوں میں فواد چوہدری پر تنقید کر کے اجلاس ختم کر دیے ۔پارٹی کی جانب سے تاحال مزید کارروائی کے لیے غائب ہونے والے اراکین کو کوئی نوٹس بھی نہ بھیجے جاسکے 26ویں آئینی ترمیم کے دن زین قریشی سمیت ریاض فتیانہ ، اسلم گھمن مقدار علی شامل تھے ،اورنگ زیب کھچی ،مبارک زیب سینٹر زرقہ تیمور ،سینیٹر فیصل سلیم ،سینیٹر سیف اللہ ابڑو بھی غائب ہونے والوں میں شامل تھے ،26ویں آئینی ترمیم کے بعد پی ٹی آئی نے غائب ہونے والے اراکین کو شوکاز جاری کیے تھے ۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا تھا جس کا بانی پی ٹی آئی کو بتایا گیا۔،بانی کی جانب سے حتمی فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ التوا کا شکار ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں